ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چندریان-3: اسکول گراؤنڈ میں بیٹھ کر ٹکٹکی لگائے آسمان دیکھنے والی ’راکٹ لیڈی‘ نے آج اسی آسمان کا سینہ چیر دیا

چندریان-3: اسکول گراؤنڈ میں بیٹھ کر ٹکٹکی لگائے آسمان دیکھنے والی ’راکٹ لیڈی‘ نے آج اسی آسمان کا سینہ چیر دیا

Sat, 15 Jul 2023 21:34:49    S.O. News Service

لکھنؤ،15/جولائی(ایس او نیوز/ایجنسی)چندریان-3 کامیاب لانچنگ کے بعد تیز رفتاری کے ساتھ چاند کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان کا تیسرا چاند مشن کئی سائنسدانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہی سائنسدانوں میں سے ایک ہیں ریتو کریدھال، جنھیں آج سبھی راکٹ لیڈی اور راکٹ ویمن کے نام سے پکار رہے ہیں۔ لکھنؤ کی بیٹی ریتو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بچپن سے ہی انھیں آسمان سے بہت دلچسپی تھی۔ جب بھی انھیں خالی وقت ملتا تھا تو اپنے اسکول کے میدان میں تنہا بیٹھی دیر تک آسمان کو ٹکٹکی لگائے دیکھتی رہتی تھیں۔ آخر کار آسمان سے اپنی اس دلچسپی کو ایک تعبیر دیتے ہوئے انھوں نے چندریان-3 میں اہم تعاون پیش کیا۔

ریتو کریدھال ہی ہیں جن کی قیادت میں چندریان-3 اپنے سفر پر روانہ ہوا ہے۔ کل دوپہر 2.35 بجے جب چندریان-3 لانچ ہوا تو تیزی کے ساتھ آسمان کی طرف بڑھا، اور پھر آسمان کا سینہ چیرتے ہوئے چاند کی طرف روانہ ہو گیا۔ اس چاند مشن میں ریتو کے تعاون اور اس کی کارکردگی پر اب پورا ملک انھیں مبارکبار پیش کر رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کے اسکول کا اسٹاف بھی ریتو پر فخر کر رہا ہے۔


Share: